احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سابق وزیراعظم کے تایا انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدالت نے اجازت دی۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نماز جنازہ کہا ں ہونی ہے جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ نماز جنازہ مری میں ادا کی جائے گی۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کی پیرول پر رہائی کی مخالف کی تاہم عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں