ٹھٹہ میں پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے خاندانی صحت میلا۔

ٹھٹہ (رپورٹ: رشید جاکھرو)پاپوليشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ٹھٹہ کی جانب سے عوام کو صحت کے متعلق جانکاری دینے کے لئے ٹھٹہ میں آگاہی میلہ منقعد کیا گیا جس میں خواتین سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میلے میں فری میڈیکل کیمپ اور صحت کے متعلق مختلف قسم کے اسٹال سجائے گئے تھے میلے میں خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں ہدایات دی گئی جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کرکے مفت ادویات بھی مہیا کی گئی۔ پاپوليشن ویلفیئر کے مقرر اس صحت آگاہی میلے میں مختلف قسم کے تفریح پروگرام کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر پاپوليشن ویلفیئر ٹھٹہ کی ڈسٹرکٹ آفیسر گل نِساء تالپور نے میلے کے انعقاد کے متعلق بتایا کہ محکمہ پاپولیش کی جانب اس قسم کے آگاہی پروگرام پسماندہ علاقوں کیٹی بندر سمیت دیگر علاقوں میں بھی منقعد کریں گے تاکہ خاص طور پر خواتین ان سے فائدہ حاصل کر سکے  اکاؤنٹ آفیسر مہتاب قریشی اور پاپولیش کے عملے نے پروگرام کے کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا جبکہ مختلف این جی اوز نے بھی پاپولیش کے اس صحت میلے میں اپنے اسٹال قائم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں