دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق۔

دادو(رپورٹ: فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں لیڈی ڈاکٹر نے دو انسانی زندگیاں چھین لیں، خانپور جونیجو میں لیڈی ڈاکٹر ریشما  کی مبینہ غفلت کے باعث 25 سالہ خاتون شبیراں نائچ بچے سمیت جاں بحق ہوگئیں، ورثا نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ڈاکٹر ریشما  ڈلیوری کے بعد فوراً غائب ہوگئیں تھوڑی دیر بعد واپس آئیں تو ایمرجنسی کا بہانہ کر کہ مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا کہا جس کے باعث کافی دیر تک بلیڈنگ ہوتی رہی جس سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوا، ورثا نے لیڈی ڈاکٹر پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں