لاڑکانہ میں مختلف پارٹیوں کی طرف سے نمرتا کماری کے انصاف کے لیئے مظاہرے۔

لاڑکانہ)رپورٹ: نور احمد عباسی)  بیبی آصفہ ڈینٹل کالج فائینل ا یئر کی طالبات کی ہلاکت اور اس کے خون سے انصاف کے لیئے  ہندو کمیونٹی ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جو  دہرم شالہ سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء کی  وی سی قاتل وی سی قاتل کی سخت   نعریبازی ،  ریلیوں  میں  پی ٹی آئی رہنما اللہ بخش انڑ، ڈاکٹر دہرمپال ، مہجبین مغل ، اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نمرتا کماری کی ہلاکت ہندو کمیونٹی کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، ہندو کمیونٹی سے اس مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں اور اس جعلی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو رد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   نمرتا کماری کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنائی جائے جس میں آرمی، اور ججز بھی شامل ہوں اور اسی  جے  آئی ٹی رپورٹ کے بعد وی سی لاڑکانہ کا رول واضع ہوجائیگا۔  رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ نمرتا  کماری کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے جو جلد بےنقاب ہوگا  اگر کوئی سوسائیڈ کرتا ہے تو اس کی گردن بڑی  ہوجاتی ہے ،  زبان اور آنکھیں باہر آجاتی ہیں ، اگر سو سائیڈ ہوتا تو لاش پنکھے میں لٹکی ہوتی لیکن لاش پنکھے میں نہیں لاش تو چار پائی پر پڑی تھی ، سب جھوٹ بولا جارہا لیکن اور جلد قاتل قانون کے شکنجے میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں