ٹھٹہ میں مکلی پولیس نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کرکے ایک درجن گاڑیاں پکڑ لیں۔

ٹھٹہ(رپورٹ:  رشید جاکھرو) مکلی پولیس نے  ٹرانسپورٹرز   کے  خلاف کاروائی کرکے  ایک درجن گاڑیاں پکڑ لی ہیں ۔ پولیس نے ہیوی لوڈ اور 550کی کاروائی کرکے گاڑیوں کو چالان کردیا ۔ ٹرانسپورٹرز نے  پولیس کے روئے کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ  پولیس نے تشدد بھی کیا اور پیسے،  موبائل فون اور کاغذات بھی چھین لیئے ہیں،   یہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے،  آئی جی سندھ پولیس نوٹس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں