کندھکوٹ سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔

کندھ کوٹ (رپورٹ: غلام رضا نوناری) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاڈو خان جکھرانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا سید خورشید شاہ کو انتقامی کارروائیوں کے تحت گرفتار کرایا گیا ہے نیب گردی بند کی جائے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری فریال تالپور اور سید خورشید شاہ کو آزاد کیا جائے ، نہیں تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرکر کے دہرنے دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں