ٹھٹہ کے گورنمنٹ اسپیشل اسکول میں فروٹ ڈے کی تقریب منعقد۔

ٹھٹہ(  رپورٹ رشید جاکھرو) گورنمنٹ اسپیشل اسکول مکلی میں اسپیشل بچوں کے ساتھ فروٹ ڈی کی تقریب منعقد کی گئ، اس موقعی پر اسپیشل بچوں نے مختلف فروٹوں کی تصاویر بنا کر خوب داد حاصل کی،

اسپیشل بچوں نے تصاویر بنانے کے ساتھ فروٹ کے فوائد پر ایک شاندار ٹیبلو بھی پیش کیا۔  اس موقعی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ندیم ابراہیم نے کہا کہ ان بچوں کو آگاہی دینے کے لئیے یہ تقریب منعقد کی ہے تاکہ ان بچوں کو بھی فروٹ کی اہمیت اور  فوائد سے آگاہی ملے، انہوں نے کہا کہ یہ بچے بھی ہماری توجہ چاہتیں ہیں یہ بھی ہمارا سرمایہ ہیں ان کا خیال رکھنا اور شعور دینا ہماری زمیواری ہے، جب کے اسکول کی اساتذہ نے بچوں کو اشاروں میں فروٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں