فرسٹ ایڈیشنل سول جج کا تعلقہ ہسپتال کوٹڈیجی پر چھاپا۔

کوٹڈیجی( رپورٹ فضل بگٹی)  فرسٹ ایڈیشنل سول جج نے  تعلقہ ہسپتال  کوٹڈیجی پر چھاپا مارا۔   مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے  ایم ایس سے مکالمہ کیا کہ 3 ماہ سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مریض کہاں جائیں ؟ایم ایس نے کہا کہ   وفاقی حکومت انڈیا سے کشیدہ حالات کی وجہ سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں منگوا  رہی   ابھی ہمارے پاس صرف 20 کتے کے کاٹنے سے بچاو کی ویکسین موجود ہیں ۔جج نے کہا کہ جتنا ہسپتال کا بجٹ ہے اس لحاظ سے یہ کافی نہیں ہیں   اور دن بہ دن      سانپ اور کتے  کے کاٹنے کے  واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور  ویکسین موجود نہ  ہوں  تو عوام کی جان کیسے بچائنگے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں