تنگوانی(رپورٹ: محمد عمر میرانی) تنگوانی کے 294 بند سکولوں کی بحالی کے لیے ایس یو پی کا احتجاجی مظاہرہ بس اسٹینڈ پر دہرنا کیمپ قائم کر دی ۔ ایس یو پی کے رہنما رحمدل لاشاری ، محمدعلی ، ہارون خان ، نصراللہ اوردیگرکے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے بس اسٹینڈ پر دہرنا دیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنگوانی تحصیل کے تمام سکول بند ہیں ۔ سکولوں میں مقرر اساتذہ رشوت کے عیوض ڈیوٹیوں سے آزاد ہیں ۔ تعلقہ ایجوکیشن افسر تنگوانی نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سارے سکول بحال کرانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تعلقہ ایجوکیشن افسر تنگوانی عبدالمجید بکھرانی کو ہٹا کر تمام بندسکولیں کھلوا کر بحال کئے جائیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments