نافرمان اولاد نے ساری حدیں پار کردیں۔، اپنی ہی ماں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو میں خون سفید ہوگیا، نافرمان اولاد نے نافرمانی کی ساری حدیں پار کردی، دادو کے علاقے سیتاروڈ میں نافرمان بیٹے نے اپنی ہی ماں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا، 50 سالہ خاتون ارباب کھوسو کو تشویشناک حالت میں دادو کی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، ادھر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجبار کھوسو کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی دادو کے کہنے کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں