کندھکوٹ(رپورٹ: غلام رضا نوناری) ڈپٹی کمشنر کے پی ای احمد شاد کھوسو اور نعیم نوناری کے قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ، ریلی ڈی سی آفس سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی گئی ۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر کے پی ای احمد کھوسو ، نعیم نوناری ، سیاسی سماجی شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ریلی میں شریک شرکاء کے ہاتھوں پر بینر اور پینا فلیکس اٹھارکھے تھے جن میں ہندوستان کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان ۔ مٹ کے رہے گا ہندوستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔ ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کا نوٹس لے ، کشمیریوں کو آزادی دے کر ان پر ہونے والے ظلم و جبر ختم کیا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments