ٹھٹھ میں اینٹی کرپشن کا اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ۔

ٹھٹھ (رپورٹ: رشید جاکھرو)  اینٹی کرپشن پولیس ٹھٹھ کے سرکل آفیسر نذیر ملک نے تھرڈ سول جج مجسٹریٹ عمران امیر تھری کی موجودگی میں مکلی میں واقع اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ لگایا،  چھاپے کے دوران تین سال کے الاٹمنٹ کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا  گیا۔  سرکل آفیسر نذیر ملک کے مطابق ٹھٹھ اور گھوڑاباری میں منسوخ شدہ سوسائٹی کی زمین بھاری رشوت اور جعلی سازی کے زریعے غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی ہیں ،جس کی شکایات پر چھاپہ مارا ہے اور ریکارڈ تحویل میں لیکر ملوث افسران کے خلاف کیس درج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں