ملیر میں صحت کی تازہ صورتحال پراہم اجلاس منعقد۔

ملیر( رپورٹ: منظورسولنگی) ملیر میں صحت کی تازہ صورتحال پر ڈپٹی کمشنر ملیر کی آفیس میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیرہیومن سیٹلمنٹ اینڈ اسپیشل ڈولپمنٹ غلام مرتضیٰ بلوچ ،ایم پی اے محمد ساجد جوکیو، ایم پی اے راجا عبدالرزاق بلوچ، ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحلیم جاگیرانی، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت اور ڈی ایچ او ملیر ڈاکٹر احمد علی میمن نےشرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحليم جاگیرانی نے ٹائیفائیڈ کیمپیئن کو ڈسٹرکٹ ملیر میں موثر بنانے کے لئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ گڈاپ کے علائقے یو سی موئیدان میں تیز بخار کی بیماری کے کنٹرول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام اٹھائیں جائیں اور ساحلی پٹی کے علائقوں سمیت پورے ملیر میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی جائے ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحليم جاگیرانی نے گڈاپ یوسی موئیدان میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ملیر میں ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کےہدایات کی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحليم جاگیرانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدايت پر ملیر میں بھی ٹائیفائیڈ بخار سے بچائو کی مہم کے سلسلے میں مہم کو کامیاب کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر ملیر عبدالحليم جاگیرانی نے کہا کہ صحت زندگی ہے اس لئیے زندگیاں بچانے کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا اس موقع پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ گڈاپ کے علائقے یو سی موئیدان میں تیز بخار کی بیماری کے کنٹرول کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام اٹھائےجائیں اور ساحلی پٹی کے علائقوں سمیت پورے ملیر میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی جائے ۔ڈسٹرکٹ کاؤنسل کراچی چیئرمین سلمان عبدالله مراد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کائونسل کراچی کا عملہ مکمل طور پر تعاون کرے گا صحت کی خراب صورتحال کو ہم سب مل کر حل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں