قمبر شہداد کوٹ پولیس کی بڑی کاروائی، 190 کلو گرام چرس برآمد

قمبر شہدادکوٹ (رپورٹ: عامر علی کلہوڑو) پولیس کی بڑی کاروائی دوران کار میں سے 190 کلو گرام چرس برآمد کیااور دو بین الصوبائی منشيات فروش گرفتار کیئے۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کی چرس اور ملزمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے واضح کیا کہ تھانہ سجاول جونیجو کے ایس ایچ او اعجاز علی مسن نے پولیس پارٹی کے ساتھ اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے ایک سلور کلر کرولا کار نمبر ATM-280 سے دو بین الصوبائی منشيات فروشوں کو گرفتار کیا، دوران چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے 190 کلو گرام چرس برآمد کیا، جس کی مارکيٹ میں مالیت 40 سے 50 لاکھ بتائی جارہی ہے ملزمان بلوچستان سے سندھ کے مختلف شہروں میں چرس سپلائی کرتے تھے ملزمان ثناءاللہ ولد شاہ ولی اللہ کاکڑ اور مسمات عالیہ زوجہ محمد حنیف شاہ پٹھان پر مقدمہ نمبر 2019 /58 دفعہ CNSA_ 9C تھانہ سجاول جونیجو پر درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں