لاڑکانہ: میرٹ پر ٹیسٹ پاس ہونے والے PST اساتذہ کے احتجاج کو 383 دن گزر گئے ۔

لاڑکانہ: (رپورٹ: نور احمد عباسی) میرٹ پر ٹیسٹ پاس ہونے والے PST اساتذہ کے احتجاج کو 383 دن گزر گئے ۔
پی پی حکومت 2009 میں میرٹ پر سندھ یونیورسٹی کے ماتحت ہونے والی پرائمری اسکول ٹیچر ٹیسٹ میرٹ پر پاس کرنے کے باوجود 10 سال سے نوکری نہ ملنے پر بے روزگاروں نے پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔اس موقعے پر بے روزگار نوجوان علی ڈنو اور دیگر نے کہا کے کتنی زیادتی ہے میرٹ کو نظر انداز کر کے من پسند افراداور سفارشی لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور معذوز کوٹہ پر بھی اپنے صحت مند لوگوں کو بھرتی کیا گیالیکن میرٹ والے 10 سال سے دہکے کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ383 دن احتجاج کو ہوگئے ہیں لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں ۔انہوں بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کے وہ سندھ حکومت کو ہدایت کریں کہ میرٹ والوں کو یقینی انصاف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں