یوسی پپری گٹر کے پانی میں ڈوب گیا، گندے پانی کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ، علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا۔

ملیر(رپورٹ: منظورسولنگی) ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی یونین کونسل پپری کا سیوریج نظام ناکارہ ہونے سے پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ہے گٹر کے گندے پانی کی بدبو کے باعث امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس سے علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا نظر آتے ہیں اس حوالے سے علاقے کے سماجی رہنما ایڈووکیٹ محمد موسیٰ کولاچی، بھورل چنا سمیت دیگر مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شاہنواز گوٹھ کی آبادی ہزاروں میں ہے لیکن یہاں کا انفراسٹرکچر تباہ اور سیوریج نظام ناکارہ ہے۔ ہر طرف کچرے کے ڈہیر پڑے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ گٹر کے ابلنے اور گندگی کےحوالے سے کئی بار یونین کونسل پپری اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کو شکایات کر چکے ہیں لیکن اب تک صفائی اور گٹر نکاسی کا کام نہیں ہو پایا ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کی بجٹ عوام کی بھلائی میں استعمال نہیں ہوتی بلکے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اکاؤنٹس میں چلی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ گٹر کے گندے پانی نے ہمارے زندگی اجیرن بنا دی ہے بدبو کے باعث گھروں میں رہنا بھی محال ہے ڈینگی اور ٹائیفاءڈ کے بخار پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ اداروں سے علاقے میں صفائی کرانے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں