خیرپور ناتھن شاہ میں ماہیگیروں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ فشرمین ویلفیئر آرگنائیزیشن کی ریلی۔

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں ماہیگیروں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ فشرمین ویلفیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے مرکزی صدر ممتاز ملاح، وزیر ملاح، حاجن ملاح اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا اس موقع پر سندھ فشرمین ویلفیئر آرگنائیزیشن کے مرکزی صدر ممتاز ملاح کا کہنا تھا کہ 21 نومبر ماہیگیروں کا عالمی دن حکومت کو عالمی سطح پر منانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ آج بہی سندھ میں 1200 سے زائد جھیلوں پر بااثر شخصیات قابض ہیں سندھ میں محکمہ فشریز کی عدم توجہ اور نااہلی کے باعث ماہیگیروں بوکھ اور بدحالی کا شکار ہورہے ہیں ماہیگیروں آج بہی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں تاہم حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں