دادو: چنگچی رکشا نہر میں گرگیا، کمسن بچی جاں بحق اور متعدد افراد شدید زخمی

دادو (رپورٹ:فیاض جعفری) شا ہ جہان پارک کے قریب چنگچی رکشا نہر میں گرنے کے حادثے کے نتیجے میں کمسن بچی جاں بحق اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بچی کی لاش اور حادثے میں زخمیوںکودادو کی سول اسپتال منتقل کیا گیااور رکشہ درائیور کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے گر کر 6 ماہ کی بچی زہرہ لاکھو پانی میں ڈوب گئی اور حادثے کا شکار چنگچی رکشا دادو سے گاؤں بلاول زئونر جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں