کندھکوٹ: ایرانی تیل، نان کسٹم گاڑیاں اور غیر قانونی اشیاء اسمگلنگ کروانے پر 8 پولیس عملدار معطل

کندھکوٹ(رپورٹ:غلام رضا نوناری) ضلع بہر میں غیر قانونی طریقے سے ایرانی تیل ، نان کسٹم گاڑیاں اور غیر قانونی اشیاء اسمگلنگ کروانے پر 8 پولیس عملداروں کو معطل کردیا گیا۔ اے آئی جی سکھر نے ضیاد علی نوناری، محمد الیاس اوڈھو، اعجاز احمد کھوسو، گل محمد مہر سمیت 8 تھانیداروں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سے ایرانی تیل اور نان کسٹم گاڑیاں اسمگلنگ کروانے میں ملوث عملداروں کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے،معطل ہونے والے پولیس عملداروں نے خود کو بچانے کیلئے سرگرمیاں اور اثر رسوخ بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں