گھوٹکی: قانون کے محافظ اسمگلر نکلے، تین ایس ایچ اوز معطل

گھوٹکی (رپورٹ: جعفر شیخ) پولیس کے آفسر اسمگل نکلے، تین ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔ تینوں افسران تیل اسمگل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسملنگ کے الزام میں معطل ہوئے ہیں،ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر جمیل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر امداد ٹالپر تھانہ کمبھرا، آغا شمشاد پٹھان گھوٹکی، طفیل بھٹو ڈہرکی ایس ایچ اوز تعینات تھے ۔معطل ہونے والے افسران کو پولیس لائن لاڑکانہ میں روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ کرنے کا حکم ، دوران معطلی افسران بنا اطلاع کے پولیس لائن نہیں چھوڑیں گے روزانہ رول کال اٹینڈ کریں گے اور انکوائری کو بھی جوائن کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں