دادو: سرکاری گرلس اسکول کی چھت کا ملبہ گرگیا، دو طالبات معمولی زخمی

دادو(رپورٹ:فیاض جعفری) جوہی کے سرکاری گرلس اسکول کی چھت کا ملبہ گر گیا، چھت کا ملبہ گرنے سے طالبات میں بھگدڑ مچ گئی، دو طالبات معمولی زخمی، کلاس کے بچے خوف میں مبتلا ہوگئے، اسکول میں موجود خاتون استاد کا کہنا تھاکہ خستہ حال اسکول کی عمارت کا مرمتی کام نہ ہونے پر چھٹی کلاس کی چھت کا ملبہ اچانک گرا، اسکول کی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہے، کافی عرصے سے مرمتی کام بھی نہیں ہوا، کلاس میں تدریسی عمل جاری تھا تو اچانک چھت کا ملبہ بچوں کے اوپر گر پڑا جس میں دو بچیاں معمولی طور زخمی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں