سجاول:تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے سجاول کی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا وقت کی ضرورت ہے:فردوس عزیز میربحر

سجاول(رپورٹ: محمد یوسف میمن)پی پی پی لیڈیز ونگ ضلع سجاول کی صدر و میمبر ضلع کونسل فردوس عزیز میربحر نے کہاکہ زیرین سندھ ساحلی ضلع سجاول کی لڑکیاں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہیے کیونکہ تعلیم کے بنا ملک کی خوشحالی ترقی ناممکن ہے اس لئے ہم سب کو مل کر خواتین کی تعلیم پر زور دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار اس نے گاؤں عزیز اوٹھو میں دیئے گئے آجیانہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے لئے قوانین صرف کتابوں میں بند کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جنکی وجہ سے سندھ کی کتنی ہی عورتیں کاروکاری کے الزام میں جان سے جاتی ہیں تشدد برداشت کرتی ہیں اس نے کہاکہ پی پی ہی غریب عوام کی حقیقی جماعت ہے پیپلز پارٹی کی طرح سندھ کا ہر باشعور انسان عورتوں اور بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائے۔ اس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت ضلعی قیادت نے ضلع صدر محمد علی ملکانی اور ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی قیادت میں سجاول کی عوام کی بے لوث خدمت کرکے اپنا فرض ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں