بدین کے سندھ پبلک ایلمینٹری اسکول میں سندھ ثقافت کا دن بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔

بدین(رپورٹ: ملک دانش)سندھ بھر کی طرح بدین کے مختلف مقامات اسکول کالجز پر کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ بدین کے سندھ ایلمینٹری اسکول میں کلچر ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئے جس میں اسکول کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ بچوں نے سندھی لباس زیب ِتن کیئے ہوئے تھے اور کلچڑ ڈے کے حوالے سے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ثقافتی ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے ۔

اسکول میں موجود بچوں اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال یکم دسمبر کو سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی کلچر ڈے دھوم دھام سے منایا جائے گاکیونکہ یہ دن ہمارے لئے عید کے دن کے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں