سکھر: رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ایک سؤ زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

سکھر(رپورٹ: تاج رند) کندھکوٹ، کشمور،گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے سؤ سے زائد فراریوں نے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔قومی دھارے میں شامل ہونے کی تقریب شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی شہباز رینجر سندھ کے سیکٹر کمانڈر کرنل محمد ساجد ، کمشنر و دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ہتھیار ڈالنے والے افراد نے سینکڑوں ہتھیار، کارتوس اور گولیاں رینجرز کے سامنے ڈال دیں۔

رینجرز کی جانب سے قومی دھارے میں شامل ہونے والے جرائم پیشہ افراد کو اجرک ٹوپی بھی پہنائی گئی، بے راہ روی کا شکار افراد نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم اٹھا لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں