میرپورماتھیلو: سیپکو کی غفلت اور پولیس کی لاپرواہی کے باعث گیارہ ہزار کی تاروں سے ٹرک ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق

میرپورماتھیلو (رپورٹ:جعفر شیخ) سیپکو کی غفلت اور ٹرئفک پولیس کی لاپرواہی کے باعث گیارہ ہزار کی تاروں سے ٹرک ٹکرا گئی ، ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپورماتھیلو لایا گیا جہاں پر ایمبولینس میسر نہ کی گئی لاش ورثا ٹرک میں لے گئے، جاںبحق نوجوان کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے ہے۔

موقع پر موجود شہرین کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بجلی کی تاریں روڈوں کے ساتھ اور نیچے ہیں جس وجہ سے واقعہ ہوا ہے، ٹریفک پولیس لین دین کر کے بڑی گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں