لاڑکانہ: مفت آنکھوں کی کیمپ کا انعقاد۔

لاڑکانہ (رپورٹ: نور احمد عباسی) عباسی کلہوڑا تنظیم کی جانب سے مفت آنکھوں کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔تنظیم کی جانب سے 40 ویں کیمپ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر اور لاڑکانہ عوامی اتحاد کے صدرحاجی منورعلی عباسی نے کیا۔

اس موقعے پر دور دراز سے آنے والے 800 مریضوں کے علاج کے ساتھ 150 مریضوں کو آپریشن کرنے کے لئے کیمپ میں داخل کیا گیا۔کیمپ میں ماہر سرجن ڈاکٹر محمد خان شیخ، ڈاکٹر زبیرعالم اور دیگر نے خدمات سرانجام دیں جبکہ مفت آئی کیمپ 5 دسمبر کو بھی جاری رہے گی۔جس میں داخل مریضوں کا آپریشن کیا جائے گا۔

اس موقعےپرحاجی منورعلی عباسی کاکہنا تھا کہ گذشہ40 سال سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور دعا ہےکہ اللہ پاک اس خدمت کو قبول کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں