ٹھٹہ: وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کادورہ

ٹھٹہ(رپورٹ:رشید جاکھرو)وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کادورہ کیا جس میںکراچی کو اضافی پانی کی فراہمی آب کےمنصوبے کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان بھی موجود تھے،سیدناصرحسین شاہ کو منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے پلانٹ سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم کیا جائے گا، پرانے پلانٹ سے کراچی کو 65 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کی جارہی تھی ،نیا پلانٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔

مزید بتایا گیا کہ اس سے پانی کی فراہمی تسلسل سے شروع کردی جائے گی نئے پلانٹ کی تکمیل سے کراچی میں پانی کی فراہمی مزیدبہتر ہوگی اضافی پانی ملنے سے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔

اس موقعے پرسیدناصرحسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ پر کام کرنے والے مزدور رہنمائوں سے بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا،واٹربورڈ اسی طرح حکومت سندھ کے زیرِاثر کام کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں