گورنمنٹ ڈگری کالج نصیرآباد میں کشمیر کے حوالے سےسیمینار منعقد کیا گیا۔

قمبر شہدادکوٹ (رپورٹ:عامر علی کلہوڑو) گورنمنٹ ڈگری کالج نصیرآباد میں کشمیر کے حوالے سے آڈیٹوریم ہال میں بھارتی جارحيت کے خلاف سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں انٹرنيشنل کشمیر کاز کمیٹی اور پاکستان یوتھ چیئرمین عتیق راجا نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار کی قیادت پرنسپل پروفيسر عاشق علی کلہوڑو، پروفيسرکرم علی بھٹی ،پروفيسر اختر علی کلہوڑو اور اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد سید یار علی شاہ نے کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوے عتیق راجا نے کہا کہ ایسے سیمینار منعقد کرنے کا مقصد کشمیر مسئلے کو بین الاقوامی سطح پہ اجاگر کرنا ہے، بین الاقوامی قوتیں کشمیر مسئلے پہ اپنا کردار ادا کریں، کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو عالمی میڈیا بےنقاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں