ملیر:گلشن حدید میں دعا منگی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ۔

ملیر ( رپورٹ:منظورسولنگی) گلشن حدید میں دعا منگی کی بازیابی کے لئے مظاہرا کیا گیا جس میں قومی عوامی تحریک ،سیاسی و سماجی رہنمائوں،صحافيوں ، ادیبوں ، وکلاء اور گلشن حدید کی عوام نے شرکت کی۔دعا منگی کی بازیابی کے لئے مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرے میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے کے پانچ روز تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کےبعد اب جوان لڑکیوں کا اغوا ہونا باعث تشویش ہے ،کراچی میں امن امان کی صورتحال کی خرابی پولیس پر سوالیہ نشان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں