دادو: پولیس کا مبینہ تشدد، ایک بچہ جاں بحق

دادو(رپورٹ: فیاض جعفری)تحصیل میہڑ میں تھانہ فریدآباد پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے خلاف متاثرین نےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور میڈیا سے سید سرور شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث ایک بچہ جاںبحق ہوگیا، ایس ایچ او تھانہ فریدآباد عبدالمجید بروہی ہمارے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد کیاجس کے باعث میرا بھانجہ جاں بحق ہوا۔

دوسری طرف ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ بچے کی موت کیسے ہوئی اس کی تحقیقات جاری ہے جو بھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں