خیرپورمیرس: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج

خیرپورمیرس(رپورٹ:ارشد شر)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ملازمین نے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج کی قیادت آل یونیورسٹیز ایمپلائز ایسو سی ایشن کے چیئرمین لالہ محمد رضا درانی اور میر حسن میتلو نے کی۔

احتجاج میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ چند روز قبل وائس چانسلر کو تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ دیا لیکن وائس چانسلر نے ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہڑتال کر کے دفاتر پر تالے لگا دیئے ہیں اور ہمارے مطالباب جلد از جلد منظور کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں