لاڑکانہ: ماڈل کورٹ نے وکیل کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

لاڑکانہ (رپورٹ:نور احمد عباسی)لاڑکانہ کے معروف وکیل نیاز حسین کھاوڑ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان صدام اوڈھانو،حبدار کھڑو اور طارق اوڈھانوکولاڑکانہ کی ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ 2 ۔2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔جبکہ ایک ملزم سجاد فل کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے با عزت بری کرنے کا حکم دیا۔ واقعہ 2017 میں شیخ زید کالونی میں ہواا تھا جہاں پر وکیل کےدوستوں نے وکیل کو اسکول میں کال کر کے بلایا اور دوستوں نے موبائل ، 15 ہزار نقد اور سونے کی انگوٹھی چھیننے کے بعد ملزمان نے قتل کر کے کینال میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کی FIR مقتول کے والد غلام النبی کھاوڑ نے رحمت پور تھانے میں ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی جس کا فیصلہ آج دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں