نصیرآباد: ناری جمہوری محاذ کی جانب سے عورتوں اور بچوں کے حقوق دبانے، ریپ اور قتل و غارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

قمبر شہدادکوٹ(رپورٹ:عامر کلہوڑو) نصیرآبادمیں ناری جمہوری محاذ کی جانب سے عورتوں اور بچوں کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے اور حقوق دبانے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی رہنمائی فوزیہ سینگار، عابدہ چنا اور بلقیس چنا نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوے عابدہ چنا کا کہنا تھا کہ جنم لینے والی بچی سے لے کر اسی سالہ بوڑھی عورت تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ سب مردوں نے کیا ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ سسٹم ٹھیک نہیںہے بروقت کاروائی کر کے ملزمان کو سزا دی جائے اس سے جرائم میں کمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں