دادو: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی اور سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی اور سہولیات کی عدم فراہمی پر شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی ہے، ہسپتال اب ریفر سینٹر بن چکی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کسی قسم کی سہولت نہیں ہے کروڑوں کی بجٹ کرپشن کے نظر ہورہی ہے، غریب مریض دربدر ہیں آخر ہم کہاں جائیں گے؟ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں