نوشہروفیروز: باپ درندہ بن گیا، طلاق شدہ دو بیٹیوں سےجنسی زیادتی

نوشہروفیروز (رپورٹ:عدنان عظیم) بھریا روڈ میں دو بیٹیوں سے جنسی زیادتی کےالزام میں عبدالکریم اجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ سائمہ اور صباح نے اپنے والد عبدالکریم اجن کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ سے ہمارا والد ہمیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے اور ہم بہنوں اور والدہ پر تشدد بھی کرتا ہے، باپ کے ظلم و جنسی زیادتی سے تنگ آکر ہم بہنیں یہاں تھانے میں آئے ہیں۔

واقع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر محمد فاروق نے سخت نوٹس لیتے ہوئے عبدالکریم اجن کو گرفتار کیا،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالکریم نے اعتراف کیا کہ میں بیٹیوں سے جنسی زیادتی کرتا تھا جو قانون سزا دے گا قبول ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں