دادو: سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی پانچویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد.

دادو(رپورٹ: فیاض جعفری) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقعے پر استاد بخاری ڈگری کالج دادو میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلباء سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نےافواج پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب سے پروفیسر عرفان کلہوڑو کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور تاریخ کی سب سے بڑی بدترین دہشتگردی کا واقعہ تھا جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی، سانحہ اے پی ایس میں تعلیم دشمن دہشتگردوں نے ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں۔ تقریب کے شرکاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں