دادو: شدید دھند کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی۔

دادو(رپورٹ: فیاض جعفری) دھند کا راج برقرار ہے، تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں شدید دھند کے باعث جوہی بئراج کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے اونٹ گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ فقیر محمد برہمانی کے نام سے ہوئی۔

دوسری طرف دھند کے باعث تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کے حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار لیاقت سولنگی نامی ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں