کندھ کوٹ: رینجرز کی کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) رینجرز سندھ کی جانب سے کارروائی کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقہ دیرہ موڑ پر واقع چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ ٹریکٹر ٹرالی سے 350 کلوگرام چرس بر آمد کر لی گئی ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ 350 کلو چرس کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں