دادو، لاوارث بچے کو ایس ایچ او نے گود لے لیا

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) لاوارث بچے کو دیکھ کر ایس ایچ او بینظیر جمالی کی ممتا جاگ اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم پریمی جوڑا ایک ماہ کے بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ وومین پولیس سٹیشن نے پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وومین پولیس سٹیشن بینظیر جمالی کا کہنا تھا کہ بچے کو گود لے کر اپنے گھر لے آئی ہوں تاہم بچے کو کس نے اور کیوں چھوڑا، اس کے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔ بچے کے ماں باپ نہ ملے تو میں اپنا بیٹا سمجھ کر بچے کی پروش کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں