ٹھٹھہ، گندم کی بوریوں سے بھوسہ اور گوبر برآمد

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) انسدادِ کرپشن پولیس کی جانب سے سرکل افسر ملک نذیر کی سربراہی میں مجسٹریٹ عمران امیر تری کے ہمراہ مکلی میں واقع محکمہِ خوراک کے گدام پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران گداموں سے گندم غائب پائی گئی جبکہ عملہ بھی وہاں موجود نہیں تھا۔ کچھ گندم کی بوریوں سے گندم کے بجائے کچرا ، گوبر اور بھوسہ برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں