ملیر، صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صحافیوں کی جانب سے احتجاج

ملیر، (رپورٹ، منظورسولنگی) محراب پور کے سینیئر صحافی شہید عزیز میمن کے قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف عوامی پریس کلب ملیر کی جانب سے میمن گوٹھ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میمن گوٹھ کے مین چوک سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا۔ ریلی کی قیادت پریس کلب کے صدر غلام علی گوندر، جنرل سیکریٹری منظور سولنگی، نائب صدر سکندر جوکھیو، آفس سیکرٹری عبدالقادر درس اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے “صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرو” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید عزیز میمن کے قتل سے پورے سندھ کے صحافی گہرے دکھ میں ہیں۔ اس وقت پورے سندھ کے صحافیوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا ہے۔ یہ حقائق ابھی واضح ہیں کہ کوئی صحافی بھی محفوظ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں