دادو، ضلع بھر میں ا،من امان کی حالت زار، عوام سراپا احتجاج

دادو (رپورٹ، فیاض فعفری) ضلع بھر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ تحصیل میہڑ میں تاجر برادری اور شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ میہڑ کے سامنے دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعریبازی کی۔ اس موقع پر نیاز علی برڑو اور دیگر تاجروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف دھرنا بھی دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ نے پولیس کو امن امان کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں وگرنہ ضلع بھر میں دھرنے دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں