ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوی شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دن کومشرف پر تنقید اور رات کو ان سے ملاقات کیا کرتے تھے، شہباز شریف لندن گئے اور ابھی تک نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ واپس نہیں آئے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ روز بروز حکمرانی میں عمران خان کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں، ان میں سے کوئی تیسرا بلاک نکل آیا تو اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک مہنگائی کےخلاف چلانی چاہئے، لندن جانے کیلئے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں