ملیر، سماجی تنظیم نے 1350 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

ملیر (نامہ نگار،منظورسولنگی) سماجی تنظیم کے رہنما ڈاکٹر ہاشم سندھیان نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کے تحت 1350 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان انسانی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت گھر گھر راشن پہنچانے کی ذمہ داری پوری کرنے پر میں تمام دوستوں، تنظیم کے عہدیداران، ممبران اور ہمارے ساتھ مالی اشتراک کرنے والے مخیر حضرات کا شکر گزار ہوں۔ دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کے اس مشکل گھڑی میں اپنے اہلِ وطنوں کی مدد کرنے میں ہم نے دن رات ایک کر دیا۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمت عطا فرمائے تاکہ ہماری تنظیم بڑھ چڑھ کر اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں سرگرم رہے۔ وائس چیئرمین راؤ عدنان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مخیر حضرات سے گذارش کرتے ہیں کہ ہمیں سفید پوش مستحق لوگوں کے گھروں تک راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء جیسے سبزیاں، دودھ اور ڈبل روٹی بچوں کے کھانے کی چیزیں پہنچانی ہیں جو ان کی مالی اشتراک کے بغیر ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں