سماجی کارکن سراج چانڈیو کی جانب سے ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے مھم کا آغاز


کراچی (ویب ڈیسک) سماجی کارکن سراج چانڈیو کی جانب سے عید کے بعد ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے مھم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سماجی کارکن سراج چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندہ میں ایڈزکی بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے لیئے سندہ حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھائے ہیں۔ لاڑکانہ میں ایڈز وائرس پھلانے میں سب سے بڑا کردارعطائی ڈاکٹروں کا ہے جن کے خلاف بھی ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ جب کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت عید کے بعد ایڈز سے بچاؤ کے حوالے سے مھم کا آغار کر رہے ہیں۔ سراج چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں سندہ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایڈز کی روک تھاک کے حوالے سے کوئی پالیسی بنائے اور مزید لوگوں کو اس جان لیوہ بیماری کے نظر ہونے سے بچائیں۔ یاد رہے کہ لاڑکانہ سمیت سندہ کے مختلف شھروں میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتے جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں