کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 223 کیسز اور 5 اموات سامنے آگئیں۔
حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں مزید 1600 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ٹیسٹ کیے گئے افراد کی تعداد 26 ہزار 58 ہوچکی ہے۔
ان ٹیسٹ میں سے مثبت آنے والوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سندھ میں مزید افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2767 ہوچکی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 20th April at 8 AM:
Total Tests 26058 (today 1600)
Positive Cases 2767 (today 227)
Recovered Cases 635
Deaths 61In the last 24 hours, 10 people have recovered from corona in Sindh
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 20, 2020
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ جبکہ انہیں24 گھنٹوں میں 10 صحتیاب ہونے کے بعد تعداد635 ہوگئی ہے۔