خام تیل کی قیمت دو دہائیوں کی کم ترین سطح پرآگئی، 10.14 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا.

دنیا بھر میں کورونا بحران کے باعث طلب میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں جب کہ آج تیل کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور امریکی خام تیل45 فیصد کمی کے ساتھ 14.10 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) اس سے قبل 1986 میں اس سطح پر موجود تھا جب کہ رواں سال جنوری میں یہ 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا تھا۔
اس وقت عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 14.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور اس وقت برینٹ کروڈ آئل 26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں