وائلڈ لائف کی جانب سے سندھ میں جانوروں اور پرندوں کے شکار پر پابندی عائد


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں جانوروں اور پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی، مشیر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سے شکار کے لیے آنے والوں نے رقم ادا نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے جنگلی حیات کے مشیر عثمان عالمانی نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے۔عثمان عالمانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں دیگر ممالک سے شکار کے لیے آنے والوں نے رقم ادا نہیں کی، وفاقی حکومت کو رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھیں گے۔مشیر وائلڈ لائف نے رقم کے تنازعے کے معاملے پر کہا کہ وزارت خارجہ صرف سفارش کرے، شکاریوں کو لائسنس دینا ہمارا اختیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں