رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں شہرقائد میں پانی کی قلت


کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے باسیوں کو رمضان کے مہینے میں ایک بار پھر پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، واٹر بورڈ کا کہنا ہے بجلی کے بار بار تعطل کے سبب پانی کی قلت پیدا ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بار بار تعطل سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے ۔ بجلی جانے سے این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے پانچ ملین گیلن جبکہ حب پمپنگ اسٹیشن سے چار اعشاریہ نو ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ پانی کی کم فراہمی سے ڈسٹرکٹ ویسٹ، بلدیہ اور سینٹرل کے علاقے متاثر ہورہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں