پشاور؛ ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، مطالبات پر عملدرآمد تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔سرکاری ڈاکٹروں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں احتجاجی میدان سجالیا ۔ جس میں ڈاکٹروں کے قافلے جوق در جوق آرہے ہیں۔ اس احتجاج میں اب خیبر میڈیکل کالج اور خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے فیکلٹی ممبران بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد خیبر میڈیکل کالج میں ٹیچنگ اسٹاف نے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اپنے نجی کلینکس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اپنے مطالبات پر عملدرآمد تک احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں